بزنس ٹرین کراچی سے لاہور پندرہ منٹ پہلے پہنچ گئی، سب حیران

business train

business train

پاکستان کی پہلی بزنس ایکسپرس ٹرین نے کراچی سے لاہور اپنے مقررہ وقت سے پندرہ منٹ پہلے پہنچ کر سب کو حیران کر دیا۔ ٹکٹ پر دیئے گئے وقت کے مطابق بزنس ایکسپرس ٹرین نے صبح دس بجے لاہور پہنچنا تھا۔ بعد میں وقت کم کرکے نو بج کر تیس منٹ کا ٹائم دیا گیا۔ لیکن یہ ٹرین نو بج کر پندرہ منٹ پر ہی لاہور ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر ایک پر پہنچ گئی۔
لاہور آمد پر مسافروں پر پتیاں نچھاور کی گئیں اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کرکے ان کا استقبال کیا گیا۔ مسافر بزنس ٹرین پر سفر کرکے مطمئن اور خوش نظر آئے۔