پارلیمنٹ سی این جی ٹیکس کم کرنے کی قرارداد بھی پاس کرے

ghayas paracha

ghayas paracha

سی این جی ایسوسی ایشن نے قومی اسمبلی کی جانب سے تیل قیمتوں میں اضافے کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ سی این جی پر سے ٹیکس کم کر نے کی قرارداد بھی پاس کرے۔
سی این جی ایسوسی ایشن چیئرمین غیاث عبداللہ پراچہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ نے عوام کے مفاد میں ایک اچھا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری گزارش ہے کہ سی این جی قیمتوں میں کمی پر بھی پارلیمنٹیرینز اپنا کردار ادا کریں۔ سی این جی سیکٹر پر دوہرا ٹیکس نافذ ہے اور وہ پہلے ہی 36فیصد ٹیکس ادا کر رہا ہے اس کے باوجود اس پر ایک دوسرا ٹیکیس لگا دیا گیا ہے۔ جس سے سی این جی اور مہنگی ہوگئی ہے۔
یہ ٹیکیس اسمبلی نے بل پاس کر کے لگایا ہے اور اس کو ہٹانے کا اختیار بھی پارلیمنٹ کے پاس ہے۔ اس لئے اراکین پارلیمنٹ سے مطالبہ ہے کہ سی این جی پر سے ٹیکیس کو ختم کیا جائے تاکہ عوام کو سستا اور ماحول دوست ایندھن فراہم کیا جاسکے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ دوہرا ٹیکس ادا کرنے والے سی این جی سیکٹر پر سے ٹیکیس ختم کیا جائے گا اور عوام کی نمائیندہ پارلیمنٹ عوام کو سستا فیول فراہم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی۔