بشام : مسافروین کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق

Besham

Besham

بشام(جیوڈیسک)شانگلہ کی تحصیل بشام میں مسافر وین کھائی میں جاگری۔ حادثے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مسافر وین راولپنڈی سے کوہستان جارہی تھی کہ شنگ کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جاگری۔ حادثے کے نتیجے میں چار افراد موقع پر جان کی بازی ہار گئے۔ اطلاع ملنے پر مقامی افراد اور ریسکیو اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو سول اسپتال بشام منتقل کیا۔