بشیرقریشی ہلاکت : اسباب جاننے کیلئے برطانوی لیبارٹری سے ٹیسٹ ہوگا

bashir qureshi

bashir qureshi

سندھ : (جیو ڈیسک)وزیراعلی سندھ نے بشیر قریشی کے قتل کے اسباب جاننے کیلئے اجزا کی برطانوی لیبارٹری بھیجنے کی منظوری دیدی ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے وزیراعلی سندھ کو بھیجی گئی سمری میں موت کے اسباب جاننے کیلئے برطانوی لیبارٹری کی خدمات حاصل کرنے کا کہا گیا تھا۔سمری میں کہا گیا تھا کہ محکمہ صحت کی جانب سے قائم بورڈ پر بشیر قریشی کے لواحقین اور جسقم کے رہنماں نے اعتراض کیا گیا تھاجبکہ میڈیکل بورڈ نے بشیر قریشی کے جسم سے فاسفورس کی اضافی موجودگی کا بھی انکشاف کیا تھا۔

وزیراعلی سندھ نے محکمہ صحت کو ہدایت کی ہے کہ وہ بشیر قریشی کے لواحقین اور جسقم کی قیادت سے رابطہ کرکے ان کی جانب سے دی جانے والی لیبارٹری سے ٹیسٹ کرائے اور اس سلسلے میں انہیں مکمل طور پر مطمئن کیا جائے۔