بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ : پاکستان بھارت کو ہرا کر سیمی فائنل میں

Blind T20 Worldcup

Blind T20 Worldcup

پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ بھارت میں جاری بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں دو سو پچاس رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کے محمد اکرم اور محمد اشفاق کی بہترین بیٹنگ کی بدولت قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے مطلوبہ ہدف دو وکٹ پر با آسانی انیس اوورز میں حاصل کرکے میچ آٹھ وکٹ سے جیت لیا۔ محمد اکرم نے بانوے اور محمد اشفاق نے نوے رنز بناکر نمایاں بیٹسمین رہے۔