کولکتہ ٹیسٹ : انگلینڈ کی برتری 193رنز ہو گئی

Kolkata Test

Kolkata Test

بھارت کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل ختم ہونے پر انگلینڈ نے چھ وکٹوں کے نقصان پر پانچ سو نو رنز بنائے۔ انگلینڈ کی برتری ایک سو ترانوے رنز ہوگئی ابھی انکی چار وکٹیں باقی ہیں۔

ایڈن گارڈن کولکتہ میں ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ نے نامکمل اننگز دوسوسولہ رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی اور دن کے اختتام تک چھ وکٹوں کے نقصان پر پانچ سو نو رنز اسکور کرلئے۔

کپتان ایلسٹر کک اور جوناتھن ٹروٹ نے دوسری وکٹ کی شراکت میں ایک سو تہتر رنز کا اضافہ کیا۔ کک ایک سونوے کے انفرادی اسکور پر رن آؤٹ ہوگئے۔ ٹروٹ ستاسی ،کیون پیٹرسن نے چون اور سمت پٹیل نے تینتیس رنز بنائے۔ میٹ پرائر چالیس اورگریم سوان اکیس رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ بھارت کے پراگیان اوجھا نے تین وکٹیں لی ہیں۔