بلاول بھٹو کی تقریر سے چوہدری نثار خوفزدہ ہو گئے ہیں۔ فردوس عاشق

Firdous Ashiq

Firdous Ashiq

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے بلاول بھٹو کی تقریر سے چوہدری نثار خوفزدہ ہو گئے ہیں۔ اور بلاول بھٹو کے خلاف استعمال کی گئی زبان کی پیپلز پارٹی مذمت کرتی ہے۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان نے کہا اپوزیشن لیڈر پیپلز پارٹی میں اشتعال پیدا کررہے ہیں۔ بلاول بھٹو نے عدلیہ کو تاریخ کی درستی کا کہا ہے انھوں نے تاریخی حقائق بیان کرکے کوئی غلطی نہیں کی۔ مگر اپوزیشن لیڈر ان کی تقریر سے خوفزدہ ہوگئے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا پارلیمنٹ میں نہ آنا پارلیمنٹ کی توہین ہے۔