اعتزاز احسن کی نااہلی کے لیے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار

Aitzaz Ahsan

Aitzaz Ahsan

لاہور : (جیو ڈیسک) ہائی کورٹ نے سینیٹر اعتزاز احسن کی نااہلی کے لیے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے مقامی شہری محمد طارق کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ نادھندگی کی بنا پر کسی کو نااہل قرار نہیں دیا جا سکتا۔ نادھندگی کے متعلق قانون موجود ہے اور متعلقہ محکمہ خود بھی اس پر کاروائی کر سکتا ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سینٹر اعتزاز احسن زرعی ٹیکس کی مد میں صرف ساڑھے پانچ ہزار روپے ادا کرتے ہیں جبکہ ان کے ذمے لاکھوں روپے ٹیکس سالانہ بنتا ہے لہذا ٹیکس ادا نہ کرنے کے باعث انھیں نااہل قرار دیا جائے۔