بلدیاتی آرڈیننس کیخلاف سندھ کے مختلف علاقوں میں ہڑتال

strike against Local ordinances Sindh

strike against Local ordinances Sindh

حیدرآباد/ میرپورخاص ۔بلدیاتی آرڈیننس کے خلاف سندھ بچاو کمیٹی کی اپیل پرسندھ کے چھوٹے بڑے شہروں میں شٹرڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کی جارہی ہے،میرپورخاص میں فائرنگ سے 1 شخص ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے،حیدرآباد میں بھی فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہوئے،جبکہ ٹھٹھہ اور خیرپور میں 30 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔حیدر آباد کے کچھ علاقوں میں دکانیں اور کاروباری مراکز مکمل طور پر بند ہیں، شہر سمیت لطیف آباد میں دکانیں کھلی ہوئی ہیں،لطیف آباد نمبر 4 میں دکانیں بندکرانے پر دو سیاسی گروپوں میں تصادم کے دوران گولیاں لگنے سے 4 افراد جبکہ قاسم آباد کے پکوڑا چوک پر 2 افراد زخمی ہوگئے، ضلع جامشورو کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے اور پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے،میرپورخاص میں سندھ بچاو کمیٹی کی احتجاجی ریلی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ میں 1 شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے،فائرنگ کے بعد مشتعل افراد نے 3 موٹرسائیکلوں کو آگ لگادی،لاڑکانہ میں قوم پرست جماعتوں کے کارکنوں نے جناح باغ چوک پر ٹائرجلائے، بدین میں سندھیانی تحریک کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، ٹنڈومحمد خان میں کارکنوں نے حیدرآباد روڈ پر ٹائرجلاکر احتجاج کیا جبکہ، ٹنڈوجام میں جسقم کے کارکنوں نے ٹول پلازہ پر دھرنا دیا، نواب شاہ، جیکب آباد، کشمور اور کندھ کوٹ میں مکمل شٹرڈاون ہڑتال ہے اور سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے، دیگر شہروں میں کاروباری مراکز اور پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہے،مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے بھی کیے جارہے ہیں،دادو میں سندھ بچاو کمیٹی کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی،سکھر میں گھنٹہ گھر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،خیرپور، محراب پور اور سیٹھارجہ میں فنکشنل لیگ کی جانب سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں،اورلقمان پھاٹک کے قریب کارکنوں نے ریلوے ٹریک پر دھرنا دیا،وکلا نے بھی ریلی نکالی،بدین، عمرکوٹ، سانگھڑ، شھدادپور، اور کھپرو سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی بلدیاتی آرڈیننس کے خلاف ہڑتال کی جارہی ہے،ہڑتال کے دوران خیرپور میں مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے 20 کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا، ٹھٹھہ میں بھی قوم پرست جماعتوں کے 12 کارکنوں کو حراست میں لیا گیا۔