بلدیہ ٹاون میں فیکٹری میں آتشزدگی کا ہولناک واقعہ ایک قومی سانحہ ہے، الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی، متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ بلدیہ ٹاون میں فیکٹری میں آتشزدگی کے ہولناک واقعہ میں بڑی تعداد میں معصوم محنت کشوں کی شہادت ایک قومی سانحہ ہے اوراس پر میرادل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ الطا ف حسین نے کہاکہ یہ ایک بہت بڑاواقعہ ہے اور میں اس سانحہ میں جاں بحق ہونے والے تمام محنت کش خواتین، بچوں،نوجوانوں اوربزرگوں کے لواحقین کے غم میں برابرکاشریک ہوں۔ اس سانحہ پر لواحقین ہی نہیں میں خودبھی بہت غمزدہ ہوںاورمیرے تمام ساتھی بھی اس میں غم میں شریک ہیں۔

الطاف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اور تحریک کے تمام ذمہ داروں اور کارکنوں کوہدایت کی کہ وہ ایم کیوایم کی جانب سے سانحہ کے شہداءکی تجہیزوتکفین کے انتظامات میں بھرپورحصہ لیں اور متاثرہ خاندانوں اورسانحہ کے زخمیوںکی ہرممکن مددکریں،لواحقین کی دلجوئی کریں۔ انہوں نے کہاکہ آتشزدگی کے ہولناک سانحہ میں جاں بحق ہونے والے محنت کش غریب طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں لہٰذامیں مخیرحضرات بھی اپیل کرتاہوں کہ وہ جاں بحق ہونے والے محنت کشوں کے لواحقین کی بھرپورمالی معاونت کریں اوران کی ہرممکن دادرسی کریں۔