بلوچستان ، ڈاکٹروں کی ہڑتال 35 ویں روز میں داخل ، مریض خوار

Balochistan Doctors Strike

Balochistan Doctors Strike

بلوچستان (جیوڈیسک) بلوچستان میں ڈاکٹروں کے بڑھتے ہوئے اغوا اور معروف ماہر چشم ڈاکٹر سعید خان کی پینتیس روز بعد بھی عدم بازیابی کے خلاف ہڑتال 35 ویں روز میں داخل ہوگئی ہے ۔

صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں آٹ ڈور، آپریشن تھیٹرز اور دیگر سروسز بدستور بند ہیں جس کی وجہ سے دور دراز سے آنے والے مریضوں کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔