ملک کے اکثر علاقوں میں خشک سردی کی لہر جاری

Pakistan Cold

Pakistan Cold

پاکستان (جیوڈیسک) ملک کے اکثر علاقوں میں خشک سردی کی لہر جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ کشمیر اور پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری بھی ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا تاہم کشمیر، گلگت بلتستان اور پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

اندرون سندھ میں سکھر اور پنجاب کے میدانی علاقوں کے علاوہ پشاور میں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی چار اور سکردو میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ پارا چنار، کوئٹہ اور چلاس میں ہلکی بارش بھی ریکارڈ کی گئی۔ آج صبح کراچی میں درجہ حرارت بیس، لاہور چودہ، ملتان بارہ اور مری میں نو ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا ۔