امام بارگاہوں کے قریب گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں نہ کھڑی کرنیکا حکم

Rehman Malik

Rehman Malik

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ امام بارگاہوں سے ایک کلومیٹر تک گاڑیاں اور آدھا کلو میٹر تک موٹر سائیکل نہ کھڑی کی جائے۔ پاکستان میں فرقہ واریت نہیں۔ شیعہ اور سنی کبھی آپس میں نہیں لڑیں گے۔

اسلام آباد میں زرائع سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ دہشت گردی میں تیسری قوت ملوث ہے۔ دشمنوں نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا ہوا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جو کچھ بھی کر رہا ہوں پاکستان کی حفاظت کے لیے کر رہا ہوں۔ آئندہ دنوں میں مزید دہشت گرد وارداتوں کا خطرہ ہے۔