بلوچستان میں قائد حزب اختلاف یار محمد رند کمرہ عدالت سے گرفتار

Yar Mohammad Rind

Yar Mohammad Rind

بلوچستان (جیوڈیسک) بلوچستان میں قائد حزب اختلاف اور سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کو سپریم کورٹ میں کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔یار محمد رند کو ٹرائل کورٹ سے قتل اور اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں عمرقید کی سزا ہوئی تھی جس کیخلاف انہوں نے سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی۔

اپیل کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا کہ قانون سب کے لیے ایک ہے کسی سے امتیازی سلوک نہیں کرسکتے۔ پہلے آپ کو گرفتاری دینا ہوگی بعد میں آپ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ ہوگا. چیف جسٹس نے حکم دیا کہ انہیں تھانہ سیکرٹریٹ میں رکھا جائے۔

اس موقع پر یار محمد رند نے کہا کہ تمام سزائیں میری عدم موجودگی میں ہوئیں اور وزیر اعلی بلوچستان میرے بیٹے کے قاتل ہیں۔ درخواست ضمانت کی مزید سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی ہے.