بلوچستان کا احساس محرومی ختم کرنا ہوگا، راجہ پرویز اشرف

Raja Pervez Ashraf

Raja Pervez Ashraf

گوادر(جیوڈیسک)وزیر اعطم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ بلوچستان کا احساس محرومی ختم کرنا ہوگا۔تنکا تنکا کرکے جمہوریت بنی ،ٹکراو سے تباہی ہوگی۔ہمیں کسی کو نفرت کی نگاہ سے نہیں دیکھنا۔

گوادر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ گوادر ملکی ترقی کا زینہ ہے ۔ملک میں میڈیا آزاد ہے لیکن احتیاط کرنا ہوگی ۔تمام ملکی ادارے ہمارے اپنے ہیں ۔عدلیہ نے بہترین کردارادا کیا،دشمنوں کے عزائم پر نطر رکھنا ہوگی۔ادارو ں کے درمیان کوئی ٹکرائو نہیں ۔ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔ملکی سلامتی کے لئے افواج نے لازوال قربانیاں دیں۔