بلوچستان کیس : اٹارنی جنرل کی عدم موجودگی پر سپریم کورٹ برہم

Attorny General Irfan qadir

Attorny General Irfan qadir

بلوچستان (جیوڈیسک) بلوچستان بدامنی کیس کی سماعت سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں شروع ہوگئی ہے۔ واضح حکم کے باوجود اٹارنی جنرل عرفان قادر آج بھی پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔سپریم کورٹ رجسٹری کوئٹہ میں جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں بلوچستان بدامنی کیس کی سماعت تین رکنی بینچ کر رہا ہے۔ سماعت شروع ہوئی تو عدالت نے اٹارنی جنرل کی عدم موجودگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور انہیں آج ہی پیش ہونے کا حکم دیا۔

آج نواب اکبر بگٹی کے بیٹے نوابزادہ طلال بگٹی بھی عدالت میں پیش ہوگئے۔ جسٹس جواد خواجہ نے ریمارکس دیے کہ وفاق کی بلوچستان کے معاملات کے حوالے سے سنجیدگی کا اندازہ اٹارنی جنرل کی غیر حاضری سے لگایا جا سکتا ہے۔