بلھے شاہ ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداران نے عرس مبارک کے موقع پر بھرپور ڈیوٹی سرانجام دی

گجرات (جی پی آئی) بلھے شاہ ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداران نے عرس مبارک کے موقع پر بھرپور ڈیوٹی سرانجام دی ، لنگر شریف کی تقسیم اور سیکورٹی کے معاملات پیر بلھے شاہ گجراتی کی ہدایت پر کام کیا ، جبکہ خواتین مہمانوں کی خدمت کے لیے بلھے اکیڈمیز پاکستان کے ممبر خواتین طالبات اپنے فرائض جانفشانی سے سرانجام دیے۔

پیر طریقت رہبر شریعت پیر سید بلھے شاہ گجراتی نے تمام ممبران بلھے شاہ اکیڈمیز ، بلھے شاہ ویلفیئر سوسائٹی کو شاباش دی ہے اور دعا کی ہے اللہ تعالیٰ ان کے کاروبار میں برکت عطا فرمائے ان کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطا فرمائے ۔