بلیو کلے کورٹ ایونٹ پر سرینا ولیمز کی پہلی کامیابی

Serena Williams

Serena Williams

پرتگال: (جیو ڈیسک) میڈریڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز میں امریکی کھلاڑی سرینا ولیمز نے پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ ہسپانوی دارلحکومت میں کھیلے جارہے ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کیلئے پہلی بار بلیو رنگ کلے کورٹ تیار کیا گیا ہے۔ ویمنز سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں سابق عالمی نمبر ایک امریکا کی سرینا ولیمز نے یوکرین کی ایلینا ویسنینا کیخلاف اسٹریٹ سیٹس سے کامیابی حاصل کرکے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔

سرینا ولیمز کی کامیابی کا اسکور چھ تین اور چھ ایک رہا۔ سرینا ولیمز کا کہنا تھا کہ یورپ میں ان کا یہ پہلا ٹورنامنٹ ہے۔ اچھی پرفارمنس کے ساتھ ٹورنامنٹ جیت کر وہ ایونٹ یادگار بنانا چاہتی ہیں۔