میڈرڈ ماسٹرز،اعصام اور راجرزکی جوڑی دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی

aisam

aisam

اسپین: (جیو ڈیسک) پاکستانی ٹینس کھلاڑی اعصام الحق اور انکے ڈچ پارٹنر جین جولین راجرز میڈرڈ ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔ نیلے رنگ کے کلے کورٹ پر کھیلے جارہے ماسٹرز ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں اعصام اور راجرز کی جوڑی نے میزبان ہسپانوی ٹیم کو اسٹریٹ سیٹس سے شکست دی ۔

پاک ڈچ جوڑی نے پہلے سیٹ میں ڈینیئل جیمینو اور ناوارو کی ٹیم کو چھ تین سے زیر کیا۔ دوسرے سیٹ میں ہسپانوی ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا لیکن پاک ڈچ جوڑی نے انھیں سات پانچ سے ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی ۔ دوسرے راؤنڈ میں اعصام اور راجرز کا پیئر برائن برادرز کے مدمقابل ہوگا۔