بم ڈسپوزل افسران کی تربیت کے لئے فرانسیسی ٹیم کی پاکستان آمد

Pakistan Bomb squad

Pakistan Bomb squad

پاکستانی بم اسکواڈ (جیوڈیسک) پاکستانی بم ڈسپوزل اسکواڈ کی تربیت کے لئے فرانسیسی ماہرین کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے 14 افسران کو بموں کی اقسام اور دھماکوں کی تفتیش کے حوالے سے خصوصی تربیت دی جائے گی۔فرانسیسی ماہرین پاکستان بھر سے منتخب کئے گیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے 14 افسران کو 3 ماہ کاخصوصی تربیتی کورس کروائیں گے۔

بم دسپوزل حکام کے مطابق کورس میں بلوچستان، سندھ، پنجاب اور خیبر پختون خواہ سے تعلق رکھنے والے 12 اور گلگت اور اسلام آباد سے 2 افسران شرکت کریں گے۔ تربیتی کورس کا آغاز 10 ستمبر سے لاہور میں ہوگا جسکے تمام اخراجات فرانسیسی قونصل خانہ برداشت کرے گا۔