سیاستدان سندھ بلدیاتی الیکشن کا آرڈیننس پڑھ کر تنقید کریں: فاروق ستار

farooq sattar

farooq sattar

سندھ (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا آرڈیننس جلد گزٹ میں چھپ جائے گا سیاستدان پڑھ کرتنقید کریں۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستارنے کہا کہ بلدیاتی انتخابات جمہوریت کی نرسری ہیں۔مقامی حکومتیں مقامی مسائل مقامی سطح پرحل کرتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چودھری نثارنے بھی سیاست کا آغاز بلدیاتی انتخابات سے کیا تھا۔۔انھوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے عوام کولاکھوں نمائندے منتخب کرنے کا موقع ملے گا۔بلدیاتی انتخابات کی مخالفت بلاجواز ہے۔