بنوں: آئی جی جیل خانہ جات، ڈی آئی جی، جیل سپرنٹنڈنٹ معطل

bannu

bannu

بنوں : (جیو ڈیسک) بنوں جیل حملہ میں آئی جی جیل خانہ جات،ڈی آئی جی اور جیل سپرنٹنڈنٹ معطل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ہفتے اور اتوار کی شب ایک بجے ملکی تاریخ میں اپنی نوعیت کے پہلے واقعے میں سیکڑوں دہشت گرد بنوں جیل پر حملہ آور ہوئے اور اپنے سو سے زیادہ ساتھی چھڑا کر لے گئے۔ جیل سے تین سو چوراسی قیدی فرار ہوئے۔ سات قیدی ناکہ بندیوں کے دوران پکڑے گئے جن میں قتل کیس میں ملوث قیدی عنایت بھی تھا۔

متعدد ایسے قیدی جو حواس باختہ ہوکر شدت پسندوں کے ساتھ نکل گئے تھے انھوں نے رضاکاررانہ طور پر خود کو قانون کے حوالے کیا۔ جن میں منشیات کیس میں ملوث خاتون قیدی بھی شامل ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختون خواہ امیر حیدر ہوتی نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔