بنوں جیل واقعے میں اندر کا شخص بھی ملوث ہو سکتا ہے۔ رحمان ملک

Rehman Malik

Rehman Malik

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ بنوں جیل واقعے میں کوئی اندر کا شخص بھی ملوث ہو سکتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ بنوں جیل واقعہ سیکورٹی کی خامی کی وجہ سے پیش آیا، ان کا کہنا تھا اس معاملے میں صوبائی حکومت کی غفلت کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ایک سوال پرانہوں نیکہاکہ اس کی انکوائری ہو گی کہ مشرف حملہ کیس کیملزم عدنان رشید کو کس کے کہنے پر اس جیل میں رکھا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بدھ کوآئی جی جیل خانہ جات کااجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ جیلوں میں موبائل فون کا استعمال نہیں ہونا چاہیئے انہوں نے بتایا کہ انہوں نے موبائل کمپنیوں سے اس سلسلے میں بات کی جیل والے علاقے میں سروس نہ فراہم کی جائے۔