گلگت: تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں بحال

Gilgit

Gilgit

گلگت: (جیو ڈیسک) آج صبح سات بجے سے شام تین بچے تک کرفیو میں نرمی کر دی گئی ہے اور پاک فوج کے تحت چلنے والے تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں جبکہ شہر کو اسلحے سے پاک کرنے کی مہم شروع کر دی گئی ہے۔

گلگت میں صبح سات سے سہ پہر تین بجے تک کرفیوں میں نرمی کے دوران دو سے زیادہ افراد کے اکٹھے چلنے پر پابندی ہوگی۔ محکمہ داخلہ گلگت بلتستان نے شہر کو اسلحے سے پاک کرنے کی مہم شروع کر دی ہے۔ غیر قانونی اسلحیکی نشاندہی کرنے والوں کیلئے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ کے بیان کیمطابق خفیہ اطلاع دینے والوں کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے۔ حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ رضاکارانہ طور پر اسلحہ جمع کرانے والوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔