کراچی: آج مختلف علاقوں سے تین لاشیں برآمد

Karachi

Karachi

کراچی : (جیو ڈیسک) آ ج صبح سے اب تک مختلف علاقوں سے تین لاشیں ملی ہیں جن کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

لیاری میں بغدادی تھانے کی حدود میں کھڑے رکشے سے نوجوان کی لاش ملی پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت سبحان کے نام سے ہوئی جس کو اغوا کے بعد سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا جس کی لاش کو ضابطے کی کاروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود اللہ والا ٹاؤن سے ہاتھ پاں بندھی دو بوری بند لاشیں ملی جن کو تشدد کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا تھا مقتولین کی شناخت اٹھاراں سالہ عقیل اور بیس سالہ عمران کے نام سے ہوئی جن کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کی گئیں۔