بنگلور:رنگوں کے سیلاب میں روایتی اورجدید ملبوسات کا فیشن ویک

bangalore fashion

bangalore fashion

بھارتی شہر بنگلورمیں رنگوں کا سیلاب امڈ آیاروایتی اور جدید ملبوسات کے فیشن شومیں بالی ووڈ ایکٹرس انجانی سکھانی نے چار چارچاند لگا دیئے۔ موسم نے جیسے ہی لی انگڑائی دنیا بھر میں سردی کے کلیکشن کی ڈیما نڈبڑھ گئی اور فیشن شوزسامنے آنے لگے۔ ایسا ہی ایک رنگوں روشنیوں سے بھرپور فیشن شو بنگلور میں ہوا۔
روشنیوں کے جھرمٹ میں نمودار ہونیو الی ماڈلز نے روایتی انڈین عروسی ملبوسات زیب تن کررکھے تھے۔ خوبصورت ماڈلز کے دیدہ زیب کلیکشن نے ایسا سماں باندھا کہ شو کی رونق میں اضافہ ہوگیا۔ ساڑھی، شرارے اور لہنگے کے بعد اچانک ہی ماحول بدلا اور اسکرٹس اور پارٹی ویئرسامنے آگئے۔ رنگ برنگے اسکرٹس اور شارٹس نے شائقین کوخوش کردیا۔ یہ فیشن ویک پانچ فروری تک جاری رہے گا۔