ہالی ووڈ: سائنس فکشن فلم کرونیکل امریکا بھر میں ریلیز ہوگئی

chronicle

chronicle

ہالی ووڈکی سائنس فکشن فلم کرونیکل آج امریکا بھر میں ریلیز ہوگئی ہے۔ پندرہ ملین ڈالر کے بجٹ سے بننے والی فلم کرونیکل نے برطانیہ میں دھوم مچادی۔ جس کے بعد اب یہ فلم امریکا بھر میں آج ریلیز ہوگئی۔
فلم میں ایک لڑکے کی شرارتوں کے ساتھ تلاش اور جستجو دکھائی ہے۔ دنیا کو تباہی کے دہانے لے جانے والی جدید ٹیکنالوجی کیسے استعمال ہوتی ہے اوراس کے کیا اثرات ہیں۔ یہی کشمکش اس لڑکے میں چل رہی ہوتی ہے۔ فلم کرونیکل اسی نام سے منسوب کتاب پرمبنی ہے۔