بنگلور: ہیلی کاپٹر کی عمارت کی چھت پر ہنگامی لینڈنگ

INDIAN CHOPPERS

INDIAN CHOPPERS

بنگلور : (جیو ڈیسک) بھارت کے شہر بنگلور میں ہیلی کاپٹر نے ایک عمارت کی چھت پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق ہندستان ایروناٹکس کے حکام کا کہناہے کہ ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر تھا۔ تاہم کچھ وجوہات کے بنا پر رہائشی عمارت کے چھت پر ہنگامی طور پر اتر گیا۔

دونوں پائلٹ محفوظ ہیں۔ حکام نے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کی وجہ نہیں بتائی۔ تاہم ہندستان ایروناٹکس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔