مشتبہ پیکٹ ملنے کے بعد ورلڈ ٹریڈ سینٹر خالی، دستی بم برآمد

America

America

امریکا : (جیو ڈیسک) نیویارک کے ورلڈ فنانشل سینٹر سے مشتبہ پیکٹ ملنے کے بعد سینٹر اور قریبی عمارتوں کو خالی کرا دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے پیکٹ سے دستی بم برآمد کر لیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اور امریکی میڈیا کے مطابق ورلڈ فنانشل سینٹر دو کے سیکورٹی ایکس رے مشین سے جیسے ہی مشتبہ پیکٹ گزارا گیا تو سیکورٹی الارم بجنا شروع ہوگیا۔ جس پر پولیس کی مدد طلب کی گئی۔

پولیس نے فنانشل سینٹر دو اور قریبی بینکوں سمیت درجنوں عمارتوں کو خالی کرا لیا۔ جب مشتبہ پیکٹ کھولا گیا تو اس میں ایک دستی بم برآمد ہوا۔ امریکی خفیہ ایجنسیوں نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ گیارہ ستمبر کو ورلڈ ٹریڈ ٹاورز کے گرنے کے بعد ورلڈ فنانشل سینٹر دو کی عمارت کو نقصان پہنچا تھا اور اس کی آئندہ ماہ مزید مرمت کی جانی تھی۔ مقامی پولیس کی تحقیقات پر معلوم ہوا کہ وہ دستی بم کی شکل کا بچوں کا کھلونہ تھا۔