بنگلہ دیش ٹیم کی آمد سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط ہے،سبحان احمد

bangladesh

bangladesh

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلہ دیش ٹیم کی آمد سیکیورٹی ٹیم کی کلیئرنس سے مشروط ہے۔
سبحان احمد نے کہاہے کہ بنگلہ دیش سے سیریز کے شیڈول اور وینیوز کا اعلان سیکیورٹی ٹیم کی آمد کے بعد کیا جائیگا۔ اس سال پاک، بھارت سیریز یا ایشیا کپ میں کوئی ایک ہی ہوسکتا تھا۔ اسی وجہ سے بھارت سے سیریز کا امکان نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیو واٹمور کوچنگ کے مضبوط امیدوار ہیں لیکن ان سے تمام معاملات طے ہونے میں ایک ماہ لگے گا۔ بورڈ میں جمہوریت لانے کیلئے قانونی ماہرین سے مشاورت جاری ہے۔ آئی سی سی کو جون تک مطلوبہ طریقہ کار سے آگاہ کردیں گے۔