فیڈریشن کپ ٹینس: قومی ٹیم کا دس روزہ کیمپ لاہور میں ختم

tennis

tennis

فیڈریشن کپ ایشیا اوشیانا زون گروپ ٹو ٹینس کیلئے پاکستان ٹیم کا دس روزہ تربیتی کیمپ لاہور میں ختم ہو گیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے چار رکنی دستہ جمعہ کو چین روانہ ہو گا۔
خواتین ٹیم ٹینس ایونٹ فیڈریشن کپ تیس جنوری سے چھ فروری تک چین میں کھیلا جا رہا ہے۔ جس میں ایشیا کے متعدد ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستان ٹیم میں اوشنا سہیل، صبا عزیز اور سارہ منصور شامل ہیں۔ جبکہ محمد خالد ٹیم کے کوچ ہوں گے۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ وہ ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گی۔