بوسنیا:مسلمانوں کا قتل عام، 17 برس مکمل

bosnian muslim

bosnian muslim

بوسنیا : (جیو ڈیسک) بوسنیا میں مسلمانوں کے قتل عام کو سترہ سال مکمل ہونے پر خصوصی دعائیہ تقریب ہوئی۔

سربیائی فوج کے مظالم کا نشانہ بننے والے مسلمانوں کی یاد میں سربرینیکا میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔سرب فوج نے انیس سو پچانوے میں مسلمانوں کی نسل کشی کرتے ہوئے آٹھ ہزار مسلمانوں کو قتل کردیا تھا۔

سترہویں برسی پر اجتماعی قبروں سے دریافت کی گئی پانچ سو میتوں کی باقیات کی تدفین کی گئی ۔ اجتماعی دعائیہ تقریب بھی ہوئی جس میں بوسنیائی مسلمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔