پاکستان کے روکے گئے فنڈز فوری جاری کئے جائیں:کارل لیون

carl levin

carl levin

امریکا : (جیو ڈیسک) امریکا کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سربراہ کارل لیون نے پاکستان کے روکے گئے ایک ارب دس کروڑ ڈالرز کے فنڈ فوری طور پر جاری کرنے کی حمایت کی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آرمڈ سروسز کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کے بعد کولیشن سپورٹ فنڈز کو فوری طور جاری نہ کئے جانے کا کوئی جواز نہیں رہ جاتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس کا مستحق نہیں کہ فنڈزکی فراہمی میں مزید تاخیر کی جائے۔ کارل لیون کا کہنا تھا کہ وہ فنڈز کی فوری فراہمی کے حق میں ووٹ دیں گے۔ دیگر امریکی سینیٹرز ڈی مچ اور لندسے گراہم نے بھی پاکستان کوفنڈز جاری کئے جانے کی حمایت کی ہے۔