بھمبر : پرانی دشمنی پر فائرنگ، آٹھ افراد قتل

kashmir

kashmir

بھمبر : (جیو ڈیسک) میر پور آزاد کشمیر سے ملحقہ ضلع بھمبر کی تحصیل سمانی کے گاؤں گریون میں دیرینہ دشمنی کی بنیاد پر آٹھ افراد کو کچہری میں پیشی کیلئے جاتے ہوئے راستے میں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق سمانی میں دو گروپوں کے درمیان گزشتہ 25 سالوں سے آپسی دشمنی چلی آرہی ہے ۔اس دوران لاتعداد افراد اس دشمنی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔جاں بحق ہونے والوں میں چار سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں راجہ گوہر،راجہ اعجاز،راجہ شہزاد،راجہ ممتاز،راجہ بلال،راجہ شمریز،راجہ امجد اور راجہ نومی شامل ہیں۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تفتیش کا آغاز کردیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔