مغربی کنارے پر اسرائیل کی وحشیانہ کارروائی ، فائرنگ کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید

Israeli Army

Israeli Army

فلسطین (اصل میڈیا ڈیسک) اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی، مغربی کنارے میں دو مختلف مقامات پر فائرنگ سے 3 نہتے فلسطینی شہید ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے ایک واقعے میں اسرائیلی فوج نے یہودی آبادکاروں کے علاقے سے گزرنے پر نہتے فلسطینیوں پرفائرنگ کی جس میں دونوجوان شہید ہوگئے۔
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں فائرنگ کرکے3 فلسطینیوں کو شہیدکردیا

اطلاعات کے مطابق دوسرے واقعے میں قابض فوج نے ایک نوجوان کو چھاپے کے دوران فائرنگ کر کے شہید کیا۔

رپورٹس کے مطابق فسطینیوں کی شہادت پرمقبوضہ علاقےمیں شدید احتجاج کیا گیا۔