بٹگرام : پاک فوج کی گاڑی کھائی میں جاگری،دواہلکارجاں بحق

Pakistan Army

Pakistan Army

بٹگرام (جیوڈیسک)بٹگرام میں پاک فوج کی گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری دو سیکورٹی اہلکار جاں بحق چار زخمی ہوگے۔

پاک فوج کے ادارے فر نٹئیر ورکس آرگنائزیشن کی ڈاٹسن پٹن سے ایبٹ آباد آرہی تھی کہ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر بٹگرام میں کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں دو سیکو رٹی اہلکار موقع پر ہی جاں بحق جبکہ چار شدید زخمی ہوگے۔

زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹگرام منتقل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کے مطابق دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے  پولیس اور مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔