سندھ میں خسرہ کی وباء نے مزید 3 بچوں کو نگل لیا ، ہلاکتیں 249 ہو گئیں

Pakistan Measles

Pakistan Measles

کراچی (جیوڈیسک) سندھ میں خسرہ کی وبا نے مزید تین بچوں کو نگل لیا۔ ہلاکتوں کی تعداد دو سو انچاس تک جا پہنچی۔ خسرہ کی وبا اسلام آباد اور راولپنڈی کے بعد بلوچستان بھی پہنچ گئی۔ سبی میں بھی سولہ بچے متاثر ہوئے ہیں۔

سندھ کے دیگر شہروں کی طرح شکارپور میں بھی خسرہ کی وبا کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ جا ری ہے۔ بھٹائی کالونی کا رہائشی غلام مصطفیٰ میرانی چل بسا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سات مزید بچے ہلاک ہو گئے جس سے شکار پور میں ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 23 جبکہ ایک سو ساٹھ بچے خسرہ میں مبتلا ہیں۔

محکمہ صحت نے گیارہ جنوری تک ویکسی نیشن کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کوتاہی کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ ویکسین کی عدم دستیابی کے باعث شکار پور کے متعدد دیہات اور اضلاع میں تاحال ویکسی نیشن شروع نہیں کی جا سکی ۔