وزیرستان میں 3 امریکی ڈرون حملے ، ملا نذیر سمیت 9 افراد جاں بحق

Mullah Nazir

Mullah Nazir

شمالی وزیر ستان (جیوڈیسک) شمالی وزیر ستان کی تحصیل میر علی میں ڈرون حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ جنوبی وزیرستان میں رات گئے ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر ملا نذیر سمیت پانچ افراد مارے گئے۔

شمالی وزیر ستان کے علاقے میر علی میں آج صبح ڈرون حملہ کیا گیا جس میں چار افراد مارے گئے۔ اطلاعات کے مطابق ایک گاڑی پر میزائل فائر کیا گیا۔ اس کے بعد امدادی کارروئیوں کرنے والے افراد پر بھی میزائل پھینکا گیا۔ اس سے پہلے رات گئے جنوبی وزیرستان کی تحصیل بیرمل میں درون حملہ ہوا ۔جس میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

عالمی نشریاتی اداروں کے مطابق حملے میں طالبان کمانڈر ملا نذیر بھی مارا گیا۔ طالبان یا حکومت کی جانب سے اب تک ملا نذیر کی ہلاکت کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ۔ جنوبی وزیرستان کے احمد زئی قبیلے سے تعلق رکھنے والے ملا نذیر کا شمالی وزیرستان میں سرگرم حافظ گل بہادر گروپ اور شوری اتحاد المجاہدین سے قریبی تعلق تھا۔ حال ہی میں وہ وانا میں ایک خودکش حملے میں زخمی بھی ہوئے تھے۔ اس سے قبل دو مرتبہ ملا نذیر کو ڈرون حملوں میں نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔

پہلا حملہ فروری دو ہزار آٹھ میں مولانا ہارون وزیر کے گھر پر ہوا تھا جس میں ملا نذیر زخمی ہوئے تھے۔ دوسرا ڈرون حملہ اعظم ورسک کے علاقے میں ان کی گاڑی پر ہوا تھا جس میں ان کے بھائی سمیت چار افراد مارے گئے تھے۔