بگرام جیل کا کنٹرول افغان حکومت کے حوالے

Afghan government

Afghan government

افغانستان (جیوڈیسک)امریکا بگرام جیل کا کنٹرول آج افغان حکومت کے حوالے کر دے گا، جیل میں کئی پاکستانی قیدی بھی موجود ہیں۔

افغانستان کے علاقے بگرام کی جیل میں سینکڑوں طالبان رہنماوں سمیت کئی شدت پسند قید ہیں جن میں 50غیرملکی بھی شامل ہیں جنہیں امریکا افغان حکومت کے حوالے نہیں کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق پچاس قیدیوں میں سے زیادہ ترکا تعلق پاکستان سے ہے جو گزشتہ کئی برسوں سے بگرام جیل میں ہیں۔