عراق: پرتشدد واقعات میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 75 افراد ہلاک

security force Iraq

security force Iraq

عراق(جیوڈیسک)عراق میں سکیورٹی فورسز پر بم حملوں اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت پچھہتر سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

دارالحکومت بغداد کے شمالی حصے میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر بم حملے اور فائرنگ سے گیارہ اہلکار ہلاک ہوئے۔ عراق کے شمالی شہر کرکوک میں بم حملے میں زیر تربیت سات اہلکار مارے گئے۔

پولیس کے ترجمان کے مطابق تیل کے سرکاری ادارے میں بھرتیوں کے لئے درخواستیں وصول کی جا رہی تھیں کہ اس دوران بم حملے میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔