بگٹی قتل کیس، مشرف سمیت تمام ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

سبی…انسداد دہشت گردی عدالت سبی نے نواب اکبر بگٹی کیس کی سماعت کرتے ہوئے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف اورسابق وزیر اعظم شوکت عزیز سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئے ۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج خان محمد نواز خان نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس پر کارروائی کرتے ہوئے مقدمے میں نامزد تمام ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

ملزمان میں ملزمان میں سابق صدرپرویزمشرف،سابق وزیر اعظم شوکت عزیز،سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام یوسف ،سابق وزیر داخلہ بلوچستان شعیب نوشیروانی،سابق ڈی سی اوڈیرہ بگٹی صمد لاسی،آفتاب شیرپاوٴ،اویس غنی شامل ہیں۔۔

عدالت نے پولیس حکام کو تمام ملزمان گرفتار کرکے 5 ستمبر کوعدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔