بگ باس سیزن 5کا گرینڈ فنالے

Big boss

Big boss

اے آروائی ڈیجیٹل پر رئیلٹی شو بگ باس سیزن فائیو کا گرینڈ فنالے آج پیش کیاجائے گا۔ پچپن کیمرے ،چودہ ہفتے، ایک گھر اور اس میں رہنے والے چودہ مختلف افراد جی ہاں یہ ہے قصہ اے آر وائی ڈیجیٹل پر پیش کیا جانے والے ایک اور کامیاب سیزن بگ باس فائیو کا۔ جسے ہوسٹ کیا ہے بالی ووڈ کے دو نامور اسٹارز سلمان خان اور سنجو بابا۔

شو ہمیشہ کی طرح شروع ہی سے ناظرین کی توجہ کا مرکز بنارہا۔ اور اب اپنی بلندیوں کوچھوتے ہوئے پہنچ چکا ہے گرینڈ فنالے کی جانب۔۔جہاں ہونا ہے فیصلہ اس فاتح کا۔ یعنی ایسی شخصیت جس نے نہ صرف دل جیتا اپنے ناظرین کا، بلکہ بگ باس کے معیار پر بھی وہ شخصیت پورا اتری ہو۔ چودہ میں وہ کون ہے جو بنتاہے چیمپئین بگ باس سیزن فائیو کا ۔ تو یہ سب جاننے کے لئے دیکھئے انٹرٹینمنٹ اورایکساٹمنٹ سے بھرپور شو۔ بگ باس سیزن فائیو گرینڈ فنالے ہفتہ پچیس فروری رات نو بجے صرف اے آروائی ڈیجیٹل پر۔