ودیابالن مداح سے خوفزدہ،پولیس کوگھر بلالیا

vidya balan

vidya balan

بالی ووڈاداکارہ ودیا بالن کو ایک مداح نے خوفزدہ کردیا۔جس پر اوولالا گرل کو مدد کے لئے پولیس بلانی پڑگئی۔
ودیا بالن نے جب سے ڈرٹی پکچر میں اداکاری کی ، ان کے مداحوں کی تعداد میں اضافہ ہوتاجارہاہے۔ایسا ہی ایک دیوانہ ودیا کے پیچھے ہر وقت رہنے لگا۔ کبھی وہ فلم کے سیٹ پر پہنچ جاتا تو کبھی راستے میں تنگ کرتا۔

ایک دن تو حد ہی ہوگئی۔ جب یہ دیوانہ ودیا بالن کے گھر تک آن پہنچا۔ پھر توودیا بے حد خوفزدہ ہوئیں اور انھوں نے فورا پولیس طلب کرلی۔جس کے بعد پولیس نیمداح کو تنگ کرنے پر جیل جانے کی وارننگ دے دی۔