بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ، ہوبارٹ ہوریکینز 14 رنز سے کامیاب

big bash T20

big bash T20

آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے بگ بیش ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ میں ہوبارٹ ہوریکینز نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو چودہ رنز سے شکست دے دی۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ کے میچ میں ہوبارٹ ہوریکینز نے پہلے کھیلتے ہوئے چار وکٹوں پر ایک سو اکہتر رنز بنائے۔
ٹریوس برٹ چوالیس اور فل جاک نے اکتالیس رنز بنائے۔ جواب میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں ایک سو ستاون رنز تک محدود رہی۔ ٹوم کوپر نے تینتالیس رنز بنائے۔ ذیویئر ڈوہرٹی نے چار اور رانا نوید الحسن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔