انگلینڈ کیخلاف سیریز: قومی کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کا اعلان

aqib javed

aqib javed

آئندہ سال یو اے ای میں انگلینڈ کیخلاف کھیلی جانے والی سیریز کیلئے پی سی بی نے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق محسن حسن خان کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا کوچ اور نوید اکرم چیمہ کو منیجر برقرار رکھا گیا ہے جبکہ عاقب جاوید بولنگ اور اعجاز احمد فیلڈنگ کوچ ہونگے۔
متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ، چار ون ڈے میچز اور تین ٹی ٹوئنی میچوں کی سیریز کھیلی جائیگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ سترہ جنوری سے دبئی میں کھیلا جائیگا۔