مییرے مقام پر پہنچنے کیلئے سخت محنت درکار ہے۔ عامر خان

amir khan

amir khan

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ باکسنگ میں بلند مقام حاصل کرنے کیلئے سخت محنت کرنا ضروری ہے۔
عامر خان اسلام آباد میں جاری شہید بے نظیر بھٹو باکسنگ ٹورنا منٹ کے موقع پر پاکستان آئے ہیں جس میں انکے چھوٹے بھائی ہارون خان پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔ پریس کانفرنس میں عامر خان نے کہاکہ پاکستان میں باکسنگ کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے اور آئندہ سال اولمپک گیمز میں پاکستانی باکسر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں جس کیلئے انہیں بہترین کوچزسے بھرپور تربیت فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو باکسر بھی محنت کریگا اسے صلہ ضرور ملے گا۔ عامر خان نے کہاکہ کڑی محنت کے ذریعے کوئی بھی باکسر انکے مقام تک پہنچ سکتاہے ۔ عظیم محمدعلی انکے آئیڈیل ہیں۔