بھارت،امریکاپاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں، حافظ سعید

hafiz saeed

hafiz saeed

لاہور : (جیو ڈیسک)امیر جماعت الدعو پاکستان حافظ سعید نے کہا ہے کہ بھارت اور امریکہ بلوچستان اور بلتستان کو پاکستان سے علیحدہ کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں ۔ لاہور میں مسلم میڈیکل مشن کے زیر اہتمام ساتویں قومی میڈیکل کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعید نے کہا کہ بھارت امریکہ کے ساتھ مل کر بلتستان کو لداخ کے ساتھ ملانے کی سازش کرہا ہے، تاکہ پاکستان اور چین کے راستے بند کئے جاسکیں، جبکہ امریکہ، بھارت اور کئی ملکو ں کے مشن اور این جی اوز بلوچستان کو علیحدہ کرنے میں بھی سرگرم ہیں، انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

حافظ سعیدکا کہنا تھا کہ بلوچ بھائیوں کے ساتھ ماضی میں بہت زیادتیاں ہوئی، سب ڈاکٹر اور میڈیکل شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو مل کر بلوچستان کی محرومیاں دور کرنا ہوں گی۔