بھارت،نیپال،تبت زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 150 کے قریب پہنچ گئی

chaina queck

chaina queck

بھارت، نیپال اور تبت میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد ایک سو پچاس کے قریب پہنچ گئی، جبکہ سیکڑوں زخمی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اور بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شمالی حصوں سکم اور دیگر علاقوں میں امدادی کام کے دوران مزید لاشیں نکال گئی ہیں۔ جس کے بعد صرف بھارت میں ہلاکتوں کی تعداد ایک سو تیس سے تجاوز کرگئی ہے۔ جبکہ دو سو کے قریب لوگ زخمی ہیں۔ جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اب بھی متعدد افرادزلزلے سے تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ ادھر تبت اور نیپال میں سات سات افراد ہلاک ہونے کی اطلاع ہے ۔