قوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 66واں سالانہ آج ہورہا ہے

UNO

UNO

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا چھیاسٹھواں سالانہ اجلاس آج ہورہاہے، لیبیا، فلسطین اور دیگر عالمی تنازعات پر بحث ہوگئی، فلسطینی صدر محمد عباس آزاد ریاست کیلئے درخواست دینگے۔ امریکی شہر نیویارک میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کرینگی۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں فلسطین، لیبیا، عرب اصلاحات کے علاوہ عالمی مالی بحران پر بحث ہوگی۔ اور اگلے سال کیلئے منصوبہ بندی کی جائیگی۔ اجلاس کے موقعے پر امریکی صدر براک اوباما اسرائیلی وزیراعظم نیتن یا سے ملاقات کررہے ہیں۔ جبکہ فلسطینی صدر محمود عباس نے عالمی حمایت حاصل کرنے کیلئے متعدد ممالک کے سربراہوں سے ملاقاتیں کی ہیں۔
توقع ہے کہ جنرل اسمبلی فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرلینگی۔ تاہم امریکا ویٹو کردیگا۔ سلامتی کونسل کے ارکان کہہ چکے ہیں کہ وہ فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرلینگے۔ امریکی کی کوشش ہے کہ فلسطین کا معاملہ اقوام متحدہ سیباہر حل کیا جائے۔