بھارتی صدارتی انتخاب: پرناب مکھر جی کے کاغذات داخل

pranab mukherjee

pranab mukherjee

بھارت: (جیو ڈیسک) بھارت کے سابق وزیر خرانہ اور یونائیڈڈ پروگریسیو الائنس کے مشترکہ امیدوار پرناب مکھرجی نے صدارتی انتخابات کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پرناب مکھرجی پارلیمنٹ ہاس میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ اس موقع پر کانگریس کی صدر سونیا گاندھی، وزیر اعظم من موہن سنگھ،کانگریس کے رہنما راہول گاندھی اور دیگر رہنماں بڑی تعداد میں موجود تھے۔

مکھرجی کے خلاف صدارتی الیکشن لڑنے والے لوک سبھا کے سابق اسپیکر پی اے سنگما بھی آج کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ سنگما کو بھارتی جنتا پارٹی، اے آئی اے ڈی ایم کے اور دیگر جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔ صدارتی انتخابات انیس جولائی کو ہوں گے، نومنتخب صدر بائیس جولائی کو حلف اٹھائیں گے۔